ایرانی فوج کا اردن میں ایف 35 سمیت متعدد امریکی طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ، خلیجی ممالک کی حملے کی مذمت

ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اردن میں امریکی فوجی بیس پر کیے گئے حملے میں متعدد ایف-35 جنگی طیارے تباہ ہوئے اور کویت میں امریکی فوجی کاپٹرز بھی نشانہ بنے ہیں۔ایرانی خبرایجنسی فارس نے رپورٹ میں بتایا کہ پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اردن کے ال ازرق ایئربیس پر حملے میں 3 ایف-35 اسٹیلتھ جنگی طیارے تباہ کردیے گئے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ پاسداران انقلاب کے ایرواسپیس فورس کے فائٹرز نے ال ارزق ایئربیس پر ڈیولپمنٹ ریمپ اور مینٹیننس ہینگر پر موجود امریکی ایف -35 جنگی طیاروں پر حملہ کیا اور کئی بیلسٹک میزائل داغے گئے، جس کے نتیجے میں3 ایف-35 جنگی طیارے مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔ 

خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے سیکریٹری جنرل جسیم محمد البداوی نے کویت اور اردن پر ایران کی جانب دوبارہ حملوں کی شدید مذمت کی اور اس سے ملکی خودمختاری اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔محمد البداوی نے بیان میں کہا کہ ایرانی حملے خطرناک نوعیت کی کشیدگی ہے جس سے خطے کی سلامتی اور استحکام کے لیے بدترین خطرات درپیش ہیں۔انہوں نے دونوں ممالک کو جی سی سی اراکین کی جانب سے مکمل یک جہتی اور ان کی سلامتی اور خودمختاری کے دفاع کے لیے اقدامات کے حوالے سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں