پاسپورٹ کی ادائیگی کو جتنا ممکن ہو سکے اتنا آسان بنایا جائے،ڈائریکٹر وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ
کوئٹہ(این این آئی)وفاقی محتسب کے احکامات پر ڈائریکٹر وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ در محمد رند اور انوسٹی گیشن آفیسر احمد وقاص کاشی نے پاسپورٹ آفس کا دورہ کیا۔دورے کے دوران پاسپورٹ آفس انتظامیہ کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے افسران کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ کا حصول کسی بھی پاکستانی شہری کا حق ہے۔اور اس حق کو حاصل کرنے میں حائل رکاوٹ دور کرنے کے لیے وفاقی محتسب کے افسران نے پاسپورٹ آفس کے عملے کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاسپورٹ کے حصول کے طریقہ کار کو عوام کے لئے آسان بنایا جائے۔ دورے کے دوران افسران نے عوام سے ان کی شکایات کو پوچھا اور موقع پر ہی ان کی شکایات حل کروائیں گی۔وفاقی محتسب جناب اعجاز احمد قریشی کی ہدایات کے مطابق ریجنل آفس کوئٹہ کے عملے نے پاسپورٹ آفس کے رجسٹریشن ڈیسک اور دیگر چیزوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔وفاقی محتسب کے افسران نے عوام کو یقین دلایا کہ ہمارے دفاتر آپ کے لیے ہر وقت کھلے ہیں۔آپ بغیر کسی وکیل اور فیس کے وفاقی محتسب کے دفتر میں شکایت درج کروا سکتے ہیں


