بلدیاتی الیکشن کے صاف، شفاف اور پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس انتظامات کئے گئے ہیں ، عبدالرحمن کھیتران
کوئٹہ( این این آئی)صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات سردار عبدالرحمن کھیتران نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے پر امن انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے صاف، شفاف اور پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے صوبائی حکومت کی جانب سے ٹھوس انتظامات کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ اپنی جانب سے تمام منتخب چیئرمین اور وائس چیئرمین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی سے صوبے کی تعمیروترقی کا کام احسن طریقے سے ہو سکے گا۔ وزیر مواصلات سردار کھیتران نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے انقعاد سے عوام اپنے فیصلے خود کرنے لگے ہیں۔جبکہ بلدیاتی انتخابات سے بہتری کی فضا نمودار ہونے لگی ہے یہ ایک خوش آئند مستقبل کی نوید ہے اورعوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے میں مدد ملی گئی انہوں نے کہاکہ دنیا بھر میں جمہوریت کی کامیابی کا راز بہترین مقامی حکومتوں سے جڑی ہے۔


