شام اور ترکیہ میں زلزلے سے ہلاکتوں میں 72فلسطینی بھی شامل
دمشق :جنوبی ترکیہ اور شمالی شام میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 72ہو گئی، جن میں شام میں 52فلسطینی اور ترکی میں 20مہاجرین شامل ہیں۔فلسطینی وزارت خارجہ اور تارکین وطن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بدھ کے روز شمالی شام میں بچائے گئے زخمیوں میں سے تین فلسطینی پناہ گزین دم توڑ گئے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ شمالی شام کے شہر جبلہ میں ملبے تلے دب کر ہلاک ہونے والا ابو راشد خاندان پانچ نہیں بلکہ چھ افراد پر مشتمل تھا۔وزارت خارجہ نے اشارہ دیا کہ متاثرہ علاقوں میں تمام فلسطینی خاندانوں کی حفاظت کے حوالے سے دستیاب نامکمل معلومات کی وجہ سے متاثرین کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
Load/Hide Comments


