وزیراعلیٰ نے ہیلتھ کارڈ ورکنگ پیپرز کو کابینہ ایجنڈے میں شامل کرنے کی منظوری دیدی

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے صوبے میں صحت کارڈ کے اجراءسے متعلق محکمہ صحت کی جانب سے ارسال کی جانے والی ایک سمری پر ہیلتھ کارڈ کے حوالے سے ورکنگ پیپر کو آنے والے کابینہ اجلاس کے ایجنڈا میں شامل کرنے کی منظوری دے دی صحت کارڈ سے متعلق ورکنگ پیپر کو آئندہ کابینہ اجلاس میں پیش کرنے کا مقصد صوبے کے عوام کو جلد از جلد حکومت کے اس اہم اقدام سے مستفید کرنا ہے تاکہ وہ صحت کارڈ کے ثمرات سے استفادہ کر سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں