بسیمہ، مسافر بس اور ٹرک میں تصادم چار افراد جاں بحق، 15 زخمی

واشک(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے علاقے بسیمہ میں مسافر بس اور ٹرک میں میں تصادم ، 4افراد جاں بحق جبکہ 15زخمی ہوگئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز بسیمہ میں زیک کے مقام پر تربت سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ اور ٹرک میں گاڑیوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق اور 15زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ، زخمیوں میں سے 4کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا اور نعشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں