نصیر آباد، مغوی بازیاب دو اغوا کار گرفتار

تمبو:سٹی پولیس کی کامیاب کاروائی کم سن بچے کو بازیاب کرالیا دو اغوا کار گرفتار واردات میں استعمال ہونے والی کار کو بھی تحویل میں لیکر مزید تفتیش شروع کردی ایس ایس پی نصیرآباد عرفان بشیر نے بتایا کہ وارڈ نمبر 2 ڈیرہ مراد جمالی کے رہائشی کبیر احمد ساسولی نے ایس ایچ او سٹی پولیس تھانہ کو کال کرکے اطلاع دی کہ ملزمان کمال الدین اور منظور علی دو نامعلوم افراد میرے بھتیجے نور نبی کو زبردستی اغوا کرکے فرار ہوگئے ہیں جس پر ایس ایچ او سٹی سکندر سعید عمرانی پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دے کر بچے کی بحفاظت بازیابی کا ٹاسک دیا گیا جس پر سٹی پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی اور کاروائی کرتیہوئے مغوی بچے نور نبی کو بحفاظت بازیاب کراکے دو نامزد ملزمان کو گرفتار کرکے واردات میں استعمال ہونے والی ٹو ڈی کار کو قبضہ پولیس لیا گیا مزید کاروائی سٹی پولیس کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں