سیکورٹی فورسز پر حملہ کرنیوالے اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی کوہلو میں سرچ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز پر آئی ای ڈی دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں سیکیورٹی فورس کے دو افسران کے جاں بحق ہونے اور تین اہلکاروں کے زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہاراور جاں بحق افسران کے خاندانوں سے تعزیت و ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے بہادر سپوتوں نے مادر وطن کے تحفظ کے لیئے اپنی جانوں کی قربانی دی ہے ملک کے تحفظ کے لئے جان قربان کرنے والے قوم کے ہیرو ہیںعوام تخریب کاروں اور انکے عزائم کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیںدشمن کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں