فنڈز کی عدم ادائیگی کے باعث بلوچستان درسی کتب کی چھپائی کھٹائی میں پڑگئی

کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان میں فنڈز کی عدم ادائیگی کے باعث درسی کتب کی چھپائی کھٹائی میں پڑگئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں غریب اور متوسط طبقے کیلئے حصول علم مشکل ہوگیا، نئے تعلیمی سال کے آغاز پر درسی کتابوں کی چھپائی نہ ہونے کے باعث طالب علموں کو مفت کتب کی فراہمی نہ ہونے کا خدشہ ہے۔دوسری جانب مارکیٹس میں کاپیوں، بستوں اور اسٹیشنری کا سامان پچھلے سال کی نسبت میں د±گنا مہنگا ہوگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں