یو اے ای کے صدر سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات کے صدرالشیخ محمد بن زاید النہیان سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملاقات کی ،علاقائی صورتحال اور دونوں ملکوںکے درمیان دوطرفہ تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔ ہفتہ کے روز پاکستان میں موجود متحدہ عرب امارات کے سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدرالشیخ محمد بن زاید النہیان نے ابوظہبی کے قصر الشاتی محل میں پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کا استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے علاقائی صورتحال اور دونوں ملکوںکے درمیان دوطرفہ تعاون وشراکت داری کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔متحدہ عرب امارات کے سفارتخانہ کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے صدرالشیخ محمد بن زاید النہیان سے پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیراحمد شاہ کی ملاقات کی تصویر بھی جاری کی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں