گوادر میں حق دو تحریک بلوچستان کے ترجمان حفیظ کیازئی کو رہا کردیا گیا
گوادر (بیورو رپورٹ) حق دو تحریک بلوچستان کے ترجمان حفیظ کیازئی کی ضمانت منظور، رہا ہوگئے۔ حق دوتحریک کے چیئرمین حسین واڈیلہ، میونسپل کمیٹی گوادر کے چیئرمین شریف میانداد سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد نے گوادر جوڈیشل لاک اپ میں جاکر حفیظ کیازئی کا استقبال کیا۔ حفیظ کیازئی کیخلاف 10 مختلف ایف آئی آر درج تھیں جس میں 302 قتل، جلاو گھیراو ،اور دیگر دفعات شامل تھیں۔ اس موقع پر حفیظ کیازئی نے کہا کہ جیل و قید بند کی صعوبتیں عوامی حقوق کی جدوجہد میں رکاوٹ نہیں بن سکتیں بلکہ گوادر آپریشن میں حق دو تحریک کے کارکن کندن بن کر سنوارے ہیں اور ہر کارکن کا حوصلہ بلند ہوکر مضبوط اور سیسہ پلائی کی دیوار بن بیٹھے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے تحریک کے تمام سیاسی کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ گوادر تحریک اور گوادر آپریشن گوادر کی سیاسی تاریخ میں ایک اھم مقام حاصل کرکے تاریخ کے اوراق کا حصہ بن چکا ہے جسے مٹایا نہیں جاسکتا۔


