شیعہ سنی کی تعریف دشمن کی پیدا کردہ ہے، او آئی سی کو دوبارہ متحرک کرنے کی ضرورت ہے، ایرانی قونصل جنرل

کوئٹہ (آن لائن) کوئٹہ علمائے کرام،دانشوروں اور ادیبوں نے کہا ہے کہ امام خمینی اور ان کے رفقا نے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے کے باوجود اپنے ہدف سے پیچھے نہیں ہٹے اور ایران میں اسلامی انقلاب برپا کردیا،ایران کے اسلامی انقلاب نے مغربی پابندیوں کے باوجود تمام شعبوں میں ترقی کی منازل طے کی ہیں ان خیالات کا اظہار ایران کے کوئٹہ میں قونصل جنرل حسن درویش وند، جمعیت علما اسلام اور مجلس ختم نبوت کے قاری انوار الحق حقانی، جماعت اسلامی بلوچستان کے رہنماں ڈاکٹر عطا الرحمان، عبدالمتین اخونزادہ، جمیل احمد کرد، صدر انجمن دبستان بولان پروفیسر صدف چنگیزی، علامہ سید حسن مبلغ، بلوچستان یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر عبدالروف رفیقی، خانہ فرہنگ کویٹہ کے ڈائریکٹر جنرل سید حسین تقی زادہ واقفی،چیئرمین پٹریاٹک یوتھ موومنٹ معراج کاکڑ، غلام جیلانی اور مقررین نےکویٹہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی اسلامی انقلاب کی 44 ویں سالگرہ کی مناسبت سے خانہ فرہنگ ایران کویٹہ میں انقلاب اسلامی، حیات طیبہ اور عظیم اسلامی تہذیب ،، کے عنوان سے علمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مقررین کہا کہ پاکستان ایران ہمسایہ اور دوست ممالک ہیں جو مذہب کلچر اور اخوت کے رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، ایران کے اسلامی انقلاب نے مغربی پابندیوں کے باوجود تمام شعبوں میں ترقی کی منازل طے کی ہیں،سیاسی جماعتوں کےقائدین،علما کرام،دانشوروں اور ادیبوں نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی کو دوبارہ متحرک فورم بنانے کی ضرورت ہے، انقلاب ایران کی لازوال جدوجھد میں خواتین کا کلیدی کردار رہا ہے امام خمینی اور ان کے رفقا کی قربانیوں ،جلاوطنی اور قید و بند کی صعوبتوں کے بعد ایران میں شہنشاہ ایران کی حکومت کا خاتمہ ہوا اور اسلامی حکومت کا سورج طلوع ہوا۔ مقررین نے کہا کہ شعیہ و سنی کی تفریق دشمن کا پیدا کردہ ہیں، شاہ ایران نے 10 ہزار سے زائد علما کرام کو جیلوں میں ڈالا مگر انھیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور امام خمینی کی تحریک کو ایرانی عوام نے پذیرائی بخشی اور اسلامی انقلاب کی منزل حاصل کی۔ آج بھی تمام تر سازشوں, رکاوٹوں اور پابندیوں کے باوجود انقلاب ایران کی 44 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے اور ایران میں ترقی و خوشحالی کا سفر جاری وساری ہیں جوکہ دیگر مسلم ممالک کے لیے رول ماڈل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں