بلوچستان میں مسنگ پرسنز کا معاملہ سنگین ہوگیا، وکلا زیادتیوں کیخلاف آواز اٹھائیں، نصر اللہ بلوچ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے گزشتہ دنوں بلوچستان بار کونسل ہائیکورٹ بار اور کوئٹہ بار کے رہنماﺅں سے ملاقات کی۔ ملاقات میں نصر اللہ بلوچ نے بلوچستان اور کوئٹہ بار کے رہنماﺅں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سریاب روڈ سے محمد رحیم زہری ان کی اہلیہ رشیدہ زہری، کمسن بچی اور دیگر گھر کے افراد کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا دو دن کے بعد کم سن بچی اور دیگر گھر کے افراد کو رہا کیا گیا لیکن تاحال محمد رحیم زہری ان کی اہلیہ رشیدہ بی بی لاپتہ ہیں۔ رشیدہ بی بی کے دو کمسن بچے ہیں جو والدہ کی وجہ سے روتے رہتے ہیں۔ انہوں نے وکلاءنمائندوں کو بتایا کہ بلوچستان میں مسنگ پرسنز کا معاملہ سنگین تر ہوتا جارہا ہے، بلوچستان میں ماورائے آئین و قانون لوگوں کو کئی سال سے لاپتہ کیا گیا ہے، بلوچستان وکلاءاس کے خلاف آواز بلند کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں