دکی، پو لیس اور چوروں میں فائرنگ کا تبادلہ ایک اہلکارجاں بحق ، چور فرار ہو نے میں کامیاب

کوئٹہ(این این آئی) دکی میں پو لیس اور چوروں میں فائرنگ کا تبادلہ ایک اہلکار جاں بحق، چور فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے۔ ایس پی سید صبور آغا کے مطابق پیر کو دکی کے علا قے مشر قی بائی پاس کے مقام پر پو لیس نے ایک مشکوک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی جس پر گاڑی میں سوار مسلح افراد نے پو لیس پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے نتیجے میں اے ایس آئی محمد سلیم موقع پرجاں بحق ۔جبکہ پو لیس کی جانب سے جوابی فائرنگ سے حملہ اور فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے۔ پو لیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا، پو لیس کے مطابق اے ایس آئی محمد سلیم ولد ولایت شاہ کا تعلق سوات صوابی سے ہے۔ایس پی سیدصبور آغا کے مطابق واقع چوری کا لگتا ہے چور موقع پر 14 سولر شمسی پلیٹ،ایک کلاشنکوف اور میگزین بھی موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگئے ہیں۔واقعہ کے بعد پو لیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی مزید کاروائی جا ری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں