حکومت بلوچستان کا شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان اور میڈیکل ٹیم بھجوانے کا فیصلہ

کوئٹہ : حکومت بلوچستان کا شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان اور میڈیکل ٹیم بھجوانے کا فیصلہ، اس سلسلے میں وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی محکمہ صحت اور پی ڈی ایم اے کو ضروری اقدامات کی ہدایات جاری کر دیں ہیں۔ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پرنسپل سیکریٹری عمران گچکی نے شامی سفیر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے اور انہیں وزیراعلیٰ کا خیر سگالی پیغام دیا ہے ترجما ن کے مطابق بلوچستان کے عوام اور حکومت متاثرہ شامی بھائیوں کی مشکل گھڑی میں ساتھ کھڑے ہیں، محدود وسائل اور صوبے میں سیلاب سے پیدا مسائل کے باوجود شامی بھائیوں کی مدد کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں