چینی اسکینڈل کے سارے کردار نیازی سلطنت کے پلر ہیں،پلوشہ خان
اسلام آباد:مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پلوشہ خان نے کہاہے کہ معاون خوامخواہ شہباز گل کی بیان بازی وزیر اعظم کی پریشانی ظاہر کرتی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ چینی اسکینڈل کے سارے کردار نیازی سلطنت کے پلر ہیں۔ ایک بیان میں پلوشہ خان نے کہاکہ کمیشن کے سامنے وفاقی وزرا اور وزرا کے بیانات وزیر آعظم کیلئے باعث شرمندگی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم میں اخلاقی جرا ت ہے تو جہانگیر ترین، اسد عمر، رزاق داؤد، خسرو کو گرفتار کریں۔
Load/Hide Comments