13 ارب ڈالر سے نئی دہلی کو ممبئی سے ملانے والی بھارت کی طویل ایکسپریس وے کا افتتاح

نئی دہلی : بھارت نے نئی دہلی اور ممبئی کو ملانے والے سب سے طویل ایکسپریس وے کے پہلے مرحلے کا افتتاح کرلیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق سب سے طویل ایکسپریس وے کا روٹ نئی دہلی اور ممبئی کو آپ میں جوڑے گا کیونکہ بھارت جغرافیائی سیاسی حریف چین سے مقابلہ کرنے کے لیے انفراسٹرکچر کو آگے بڑھا رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق 13 ارب ڈالر کا منصوبہ ملک کے دو بڑے شہروں کے درمیان سڑک کے سفر کے وقت کو نصف 12 گھنٹے تک کم کر دے گا۔وزیر اعظم نریندر مودی نے راجستھان کے سیاحتی شہر جے پور سے دارالحکومت کو جوڑنے والے 246 کلومیٹر کے پہلے مرحلے کا افتتاح کیا۔نریندر مودی نے کہا کہ یہ ترقی پذیر بھارت کی علامت ہے، ریلوے، شاہراہوں، سب وے لائنوں اور ہوائی اڈوں میں اس طرح کی سرمایہ کاری ملک کی ترقی کی شرح کو آگے

اپنا تبصرہ بھیجیں