خواتین و بچوں کے اغواءکی کوئی تہذیب اجازت نہیں دیتی، رحیم زہری اور اہلیہ کو بازیاب کیا جائے، بی این پی

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی فنانس سیکرٹری و پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئرمین ایم پی اے اختر حسین لانگو مرکزی انسانی حقوق کے سیکرٹری و رکن صوبائی اسمبلی احمد نواز بلوچ،سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر و ضلعی صدر بی این پی کوئٹہ غلام نبی مری سے گزشتہ روز پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں بلوچ وائس فار مسنگ پرسنس کے وفد نے نصر اللہ بلوچ کی قیادت میں ملاقات کی جس میں حورین بلوچ، جبری گمشدہ بی بی رشیدہ بلوچ کے والد عبدالغفار اور عبدالرحیم زہری کے معصوم بچے بھی شامل تھے ،جنہوں نے بی این پی کے رہنماﺅں کو لاپتہ ہونے والے عبدالرحیم زہری اور انکی اہلیہ بی بی رشیدہ کی بازیابی کے حوالے سے تبادلہ خیال اور گفتگو کی اور انکی بازیابی کیلئے بروز منگل 14فروری 2023سہ پہر 3:00بجے پریس کلب کوئٹہ کے سامنے ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی، بی این پی کے رہنماﺅں نے وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ بی این پی اس واقع کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انکی فوری بازیابی کا مطالبہ کرتی ہے، کیونکہ خواتین و معصوم بچوں کے اغواءکوئی تہذیب یافتہ معاشرہ اجازت نہیں دیتا، لہٰذا انہیں فوری طور پر بازیاب کیا جائے اور بی این پی انکی بازیابی کیلئے احتجاجی مظاہرے کی بھر پور انداز میں حمایت کرتے ہوئے پارٹی کارکنوں کو ہدایت کرتے ہیں کہ وہ آج 2:30بجے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے سبزہ زار میں پہنچ جائیں تاکہ ایک موثر وفد کی صورت میں احتجاجی مظاہرے میں شرکت کریں اس موقع پر ضلعی سینیئر نائب صدر ملک محی الدین لہڑی ،ضلعی لیبر سیکرٹری ملک عطاءاللہ کاکڑ، ضلعی انسانی حقوق کے سیکرٹری پرنس رزاق بلوچ، ضلعی پروفیشنل سیکرٹری میر غلام مصطفی سمالانی ، مرکزی سوشل میڈیا کے ممبران اسد سفیر شاہوانی، ادریس پرکانی اور دیگر بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں