شام میں زلزلے سے پیدا شدہ صورتحال پر اقوامِ متحدہ کا ہنگامی اجلاس، مختلف معاملات پر بحث

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)شام میں زلزلے سے پیدا ہونے والی صورتِ حال پر اقوامِ متحدہ کے ہنگامی اجلاس میں مختلف معاملات پر بحث کی گئی۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز بلائے گئے ہنگامی اجلاس میں باغیوں کے زیرِ قبضہ علاقوں میں امداد بڑھانے کے لیے مختلف طریقوں پر بات ہوئی۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اقوامِ متحدہ کا اندازہ ہے کہ شام میں زلزلے کے باعث 50 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوئے ہیں۔اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے بتایا ہے کہ شامی حکومت امداد کی ترسیل کے لیے مزید 2 کراسنگ پوانٹ کھولنے پر رضامند ہے۔ اس حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ شامی صدر سنجیدہ ہیں تو زلزلے سے متاثرہ شام کے لیے نئی سرحدیں کھولنا مثبت ہو گا۔انہوں نے کہا ہے کہ شام کی حکومت ان الفاظ کو عملی جامہ پہنانے کے لیے تیار ہے تو یہ شامی عوام کے لیے اچھی بات ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں