آئی ایم ایف سے ناکام مذاکرات، اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 75 ارب ڈوب گئے
کراچی (انتخاب نیوز) حکومت پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جاری مذاکرات میںناکامی ،گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے معیشت پر منفی اثرات اور ترسیلات زر میں نمایاں کمی کی خبروں پر سرمایہ کاروں نے نئی سرمایہ کاری سے ہاتھ کھینچ لیا جس کے بعد منگل کو بھی اسٹاک مارکیٹ تنزلی کا شکا ر رہی اور کے ایس ای100انڈیکس500سے زائد پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 41700پوائنٹس سے کم ہو کر41100پوائنٹس کی پست سطح پر آگیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 75ارب روپے سے زائد کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 65کھرب روپے سے گھٹ کر64کھرب روپے کی سطح پر آگیا ۔کاروباری مندی سے65.82فیصد حصص کی قیمتیں بھی گر گئیں ۔منگل کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ کاروبار کے آغاز سے ہی مندی کی لپیٹ میں رہی۔ملک کی معاشی ابتر صورتحال پر سرمایہ کاری کا سلسلہ رکنے اور منافع کی خاطر بعض اسٹاکٹس میں فروخت کے دباﺅ سے مارکیٹ تنزلی کا شکار رہی اور انڈیکس کی الٹی گنتی دیکھنے میں آئی ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں میں منگل کو کے ایس ای100انڈیکس میں566.79پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 41716.95پوائنٹس سے کم ہو کر41150.16پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 235.74پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس 15651.14پوائنٹس سے کم ہو کر15415.40پوائنٹس پر آگیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 27852.09پوائنٹس سے گھٹ کر27529.27پوائنٹس پر بند ہوا ۔کاروباری مندی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 75ارب97کروڑ59لاکھ 12ہزار793روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 65کھرب56ارب41کروڑ91لاکھ74ہزار514روپے سے گھٹ کر64کھرب80ارب44کروڑ32لاکھ61ہزار721روپے رہ گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو 7ارب روپے مالیت کے 18کروڑ75لاکھ32ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو7ارب روپے مالیت کے 19کروڑ24لاکھ12ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 316کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے79کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،208میں کمی اور29کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے سوئی نادرن گیس1کروڑ60لاکھ ،ورلڈ کال ٹیلی کام 1کروڑ49لاکھ ،آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ 1کروڑ27لاکھ ،سوئی سدرن گیس 1کروڑ25لاکھ اور پاک پیٹرولیم 96لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھاﺅ کے اعتبار سے رفحان میض کے بھاﺅ میں382.50روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت 8450.00روپے ہو گئی اسی طرح50روپے کی کمی سے گڈ لک انڈسٹریز کے حصص کی قیمت 900.00روپے پر جا پہنچی جبکہ یونی لیور فوڈز کے بھاﺅ میں1499.50روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت 2100.50روپے ہو گئی اسی طرح 51.00روپے کی کمی سے نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت 5399.00روپے پر آ گئی ۔


