پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی نے گوادر میں دفتر کا افتتاح کردیا
گوادر (آن لائن) پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (PSQCA) کے نئے رابطہ دفتر کا گوادر میں افتتاح ہوا ہےڈائریکٹر جنرل PSQCA جناب زین العابدین نے نئے دفتر کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے، کہ اقتصادی ترقی کے لیے سرحدی تجارت اہمیت حامل ہے اور PSQCA مستقبل میں صوبے میں مزید کراس بارڈر پوائنٹس دفاتر کھولے جائیں اس سے بلوچستان میں نئے مواقع روزگار کے مواقع فراہم ہوں گی۔ گوادر میں رابطہ دفتر کھولنے کا فیصلہ PSQCA کے 24ویں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں کیا گیا ہے ڈائریکٹر جنرل PSQCA، زین العابدین نے بتایا ک آغا حسن بلوچ، وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی حکومت۔ پاکستان کا ماننا ہے کہ سرحد پار تجارت کی ترقی ترجیح ہونی چاہیے کیونکہ اس سے خطے میں اقتصادی تعاون آئے گا۔ یہ بندرگاہیں تجارت کو فروغ دینے اور ایک ہی وقت میں لاجسٹک اور مواصلاتی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔


