حکیم شیخ عبد الباقی کے قتل کیخلاف مستونگ میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

مستونگ (مانیٹرنگ ڈیسک)انجمن تاجران مستونگ کے صدرثناء بلوچ نے کہا کہ مستونگ شہر میں دن دھاڈے معروف معالج حکیم شیخ عبدالباقی کے قتل کے خلاف پورے شہرمیں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی۔انھوں نےمطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام تاجربرادری اپنی دکانوں کواحتجاجا بند کرکے شہیدشیخ عبدالباقی کے نمازجنازہ میں شرکت کریں۔ انھوں نےشیخ عبدالباقی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مستونگ میں دن دھاڑے حکیم شیخ عبدالباقی کا قتل انتظامیہ کی ناکامی کامنہ بولتا ثبوت ہے جس کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں