بلوچستان محکمہ جنگلات کی700 سو اسامیوں پر میرٹ پر بھرتیاں کی جائیں، آفیسرز یونین

کوئٹہ :فارسٹ آفیسر محمد عیسیٰ قریش،فارسٹ آفیسر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری محمد ا مین مینگل،پریزیڈنٹ اسلم بزدارنے وزیراعلیٰ بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ محکمہ جنگلات میں 700خالی آسامیوں کو میرٹ کی بنیاد پر مکمل کیا جائے تاکہ حقداروں کو حق مل سکے،پہلے بھی عدلیہ نے غیر قانونی بھرتیوں پر کمیٹی کے چیئرمین نے معافی مانگی تھی، عدالتی احکامات کے باوجود انہیں ریکروٹمنٹ کمیٹی کا چیئرمین بنا دیا گیا جو حکومت کی میرٹ کی پالیسی کے برعکس ہے، دوبارہ کمیٹی کے چیئرمین چیف کنزرویٹر فارسٹ نارتھ کی سربراہی میں بھرتیوں کو عمل جاری ہے جو میرٹ اورعدالت کے احکامات کی خلاف ورزی ہے اگر یہ عمل جاری رہا اور میرٹ کو پامال کیا گیا تو ہم عدالت سے رجوع کرینگے

اپنا تبصرہ بھیجیں