سیلز ٹیکس کی شرح 18 فیصد، کھانے پینے سمیت ڈبے میں بند تمام اشیاءمہنگی ہوگئیں

اسلام آباد(صباح نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے سیلز ٹیکس کی شرح میں ایک فیصد اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ سیلز ٹیکس کی شرح 17فیصد سے بڑھا کر 18فیصد کر دی گئی۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ٹی وی ، ایل ای ڈی، ایل سی ڈی پر سیلز ٹیکس18فیصد کر دیا گیا۔ سمارٹ موبائل فونز، آئی پوڈز ، کمپیوٹرز، لیپ ٹاپ اور گیجٹس پر بھی سیلز ٹیکس 18فیصد کردیا گیا۔ جوسز، بلینڈرز، شیکرز اوردیگر الیکٹرانکس مشینری پر سیلز ٹیکس 18فیصد کردیا گیا۔پرفیوم، برانڈڈ عطر پر بھی سیلز ٹیکس 18فیصد کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈبے میں بند تمام اشیاءپر سیلز ٹیکس بڑھا دیا گیا۔ خوردنی تیل ، بسکٹ جیم، جیلی اور نوڈلز بھی مہنگے ہوگئے۔ بچوں کے کھلونے ، چاکلیٹ اور ٹافیوں پر بھی سیلز ٹیکس بڑھا دیا گیا۔ میک اپ کا سامان، شیمپو، کریم، لوشن، صابن اور ٹوتھ پیسٹ پر سیلز ٹیکس18فیصد کردیا گیا۔ کھیلوں کے سامان پر سیلز ٹیکس کی شرح بھی 18فیصد کردی گئی۔ کھانے پینے کی اشیاءپر سیلز ٹیکس کی شرح 17فیصد سے بڑھا کر 18فیصد کردی گئی۔ گاڑیوں کے شیمپو، گاڑی چمکانے کی کریم اوردیگر سامان پر سیلز ٹیکس کی شرح 18فیصد کر دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں