پی ایس ایل سیریز، ملتان سلطان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا

ملتان (انتخاب نیوز) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ملتان میں ہونے والے میچ میں ملتان سلطانز کی جیت میں احسان اللہ کی تباہ کن بولنگ اور روسو کی دھواں دار بیٹنگ نے اہم کردار ادا کیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 18.5 اوورز میں 110 رنز بناکر آو¿ٹ ہوگئی اور ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 111 رنز کا ہدف ملا جو اس نے 13.3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ محمد رضوان 28 اور رائیلی روسو 78 رنز بناکر ناٹ آو¿ٹ رہے۔ قبل ازیں ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر احسان اللہ نے کوئٹہ کی بیٹنگ لائن تباہ کردی، انہوں نے 4 اوورز میں صرف 12 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔ کوئٹہ کی جانب سے جیسن روئے 27، مارٹن گپٹل 7، عبدالبنگل زئی ایک، سرفراز احمد 2، عمر اکمل 11، افتخار احمد صفر، محمد نواز 14 اور نسیم شاہ ایک رن بناکر آو¿ٹ ہوئے۔ ملتان کے احسان اللہ نے 5 جبکہ ثمین گل اور عباس آفریدی نے 2،2 اور ، اسامہ میر نے ایک وکٹ لی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں