ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس چوکی پر دستی بم حملہ،ملزمان فرار

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس کی چوکی پر دستی بم حملہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ پو لیس کے مطابق بدھ کو ڈیرہ مراد جمالی سٹی تھانہ کی حدود شہید عطر خان سیال نزد ریلوے پھاٹک پولیس چوکی پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا تاہم خوش قسمتی سے دھماکے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کے اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز کی بھا ری نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر علاقے کو گھیر ے میں لیکر شواہد اکھٹے کر لئے مزید کاروائی جا ری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں