عدالت نے سائرہ انور کو گرفتار کرنے سے روک دیا، 2 مارچ تک ریکارڈ طلب

لاہور :عدالت نے معروف سیاسی شخصیت کی مبینہ اہلیہ سائرہ انور کو گرفتار کرنے سے روکنے کا حکم دے دیا۔سیشن کورٹ لاہور میں ایڈیشنل سیشن جج غلام رسول نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کی ۔عدالت نے سائرہ انور کی ضمانت پر ایف آئی اے سے ریکارڈ طلب کرتے ہوئے انہیں 2مارچ تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔عدالت نے سائرہ انور کو شامل تفتیش ہونے کا حکم بھی دے دیا۔واضح رہے کہ معروف سیاسی شخصیت کی مبینہ اہلیہ سائرہ انور پر ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کررکھا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں