اسلام آباد، پولیس ناکے پر حملہ، جوابی فائرنگ سے دوملزمان ہلاک

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد کے سیکٹر ڈی 12 میں پولیس ناکے پر نامعلوم مسلح ملزمان نے حملہ کر دیا، پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 2 ملزمان ہلاک ہو گئے۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران ناکے پر 2 نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزمان زخمی ہو گئے۔اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ زخمی حملہ آوروں کو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔۔اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے کہا کہ پولیس اہلکار حفاظتی اقدامات کی وجہ سے محفوظ رہے۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق سکیورٹی کے خدشے کے پیشِ نظر شہر میں خصوصی ناکے لگائے گئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں