لورالائی میں بچوں کی لڑائی، وندر حادثہ، 2 افراد جاں بحق، کوہلو میں 8 افراد زخمی

کوئٹہ : لورالائی میں بچوں کی لڑائی کے دوران پتھراﺅ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لورالائی کے علاقے کلی کچلاک کے مقام پر بچوں کی لڑائی کے دوران پتھر لگنے سے ایک شخص طور خان ہلاک ہو گیا لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی جس کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کر دیا گیا ، مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کر رہی ہے۔ علاوہ ازیں وندر کے علاقے میں حادثے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اورزخمی ہو گئے ،تفصیلات کے مطابق وندر سے کنراج جانیوالی گاڑی وندر کے علاقے میں حادثے کا شکار ہو گئی جس میں ایک شخص ہلاک اور 4زخمی ہوگئے لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی گئی ۔ کوہلو سے سبی اجتماع میں شرکت کیلئے جانیوالی گاڑی حادثے کا شکار ہونے سے 8افراد زخمی ہو گئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوہلو سے سبی اجتماع میں آنے والی گاڑی بھر گڑی کے مقام پر حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 8افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ژوب کے علاقے میں مانسہرہ جانے والی کوچ میں آگ لگنے سے سامان اور کوچ کا پچھلا حصہ جل گیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ سے مانسہرہ جانیوالی مسافرکوچ میں ژوب کے قریب اچانک آگ بھڑک اٹھی،جس سے کوچ کا پچھلا حصہ اور مسافروں کا سامان جل گیا تاہم جانی نقصان نہیں ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں