نوشکی میں مسلح افراد زرعی ٹیوب ویل کے بورنگ، سولر پلیٹس اور دیگر اشیا لوٹ کر فرار

نوشکی : نوشکی کے علاقے زیارت دستگیر میں گزشتہ شب حاجی کبیر احمد کے زرعی ٹیوب ویل پر مسلح چوروں نے اسلحہ کے زور پر زرعی ٹیوب ویل کے ڈرائیور کو باندھ کر بورنگ کے انوییٹر، سولر پلیٹس سمیت قیمتی اشیا چرا کر فرار ہوگئے ہیں،زمیندار ایکشن کمیٹی کے ضلعی صدر میر محمد اعظم ماندائی ،ایس ایچ او نشیب پرکانی،چئیرمین میر مبارک خان زہری واقعہ کی اطلاع ملتے ہی زیارت دستگیر جائے وقوعہ گئے اور جائے وقوعہ کا معائنہ کیا، جبکہ دوسرے جانب نوشکی شہر کے نواحی علاقوں میں پے در پے چوری کے واقعات سے زمینداروں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے ،چوری کے مسلسل واقعات خصوصا زرعی ٹیوب ویلوں پر چوری و ڈکیتی کے واقعات سے زمینداروں میں شدید تشویش پائی جاتی یے جبکہ انتظامیہ اور پولیس تاحال چوروں کے سامنے مکمل بے بس نظر ارہی ہے زمیندار ایکشن کمیٹی نے انتظامیہ اور پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ چوری کے واقعات کا نوٹس لیکر ملزمان کی گرفتاری اور مسروقہ سامان کی برآمدگی یقینی بنائیں بصورت دیگر زمیندار احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں