پی ڈی ایم اے ملازمین سے ناروا سلوک اور زیادتی برداشت نہیں کریں گے، بی این پی

کوئٹہ :بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے جاری کردی بیان میں ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے کے کلاس فور ملازمین کیساتھ روا رکھے گئے نا روا سلوک و پالیسی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ آفیسر کیخلاف ملازمین سراپا احتجاج ہیں اور کئی دنوں سے ہڑتال دفاتر کو تالے لگائے ہیں، لیکن حکمرانوں کو احساس نہیں ہو رہا ،ملازمین کیساتھ کسی قسم کی زیادتی اور نا انصافی برداشت نہیں کرینگے اور نہ کسی کو یہ اجازت دینگے کے کہ وہ کلاس فور اور دیگر ملازمین کے عزت نفس کر مجروح کرے،بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم اے ایک رفاحی ادارہ ہے جس کا کام عوام کی فلاح وبہبود اور مشکل حالات میں عوام کی خد مت کرنا اور انہیں مشکلات سے نکالنا ہے، اس محکمہ سے وابستہ ملازمین شدید سردی برفبار زلزلے سیلاب اور دیگر قدرتی آفات کے دوران اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کیلئے دن رات کام کرتے ہیں، بجائے ان ملازمین کے ان گراں قدر خدمات اور کاوشوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی جائے ، انہیں مار پیٹ اور ٹرانسفر کر کے مسائل اور مشکلات سے دوچار کئے جا تا ہے ، اور ملازمتوں سے برطرف کیا جاتا ہے، بی این پی اس عمل کیخلاف پی ڈی ایم اے ملازمین کی جاری تحریک کی مکمل حمایت کرتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ برطرف ملازمین کو بحال کر کے ملازمین کے ساتھ جاری انتقامی کارروائیوں کو سلسلہ بند کرے اور ملازمین کیساتھ نازیبا الفاظ استعمال کرنے والے افسران کیخلاف کارروائی کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں