گومل یونیورسٹی میں طلبا و طالبات کے میل جول پر عائد پابندی ختم کی جائے، ایچ آر سی پی

ڈی آئی خان (انتخاب نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان کی گومل یونیورسٹی میں طلبا و طالبات کے میل جول پر پابندی پر ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طلبہ کو الگ تھلگ کرنے سے عدم برابری کی فضا کو تقویت ملے گی۔ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے گومل یونیورسٹی کی انتظامیہ سے طلبا و طالبات کے میل جول پر پابندی کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں