پشین میں بچے سے مبینہ جنسی زیادتی، لیویز نے ملزم گرفتار کرلیا

کوئٹہ : پشین میں بچے کے ساتھ مبینہ جنسی زیا دتی ، لیو یز نے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ لیویز حکام کے مطابق پشین کے علا قے کلی ہیکلزئی کے مقام پر بچے کے ساتھ مبینہ جنسی زیا دتی کی اطلاع ملنے پر لیویز فورس نے کاروائی کر تے ہوئے 24گھنٹے کے اندر بچے کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کوگرفتار کرلیا ۔ لیویز نے ملزم کے خلاف کے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں