ایلون مسک نے بھارت میں 2 ٹوئٹر دفاتر بند کردئیے، عملے کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت

نیو یارک : ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک نے بھارت میں 3 میں سے 2 دفاتر بند کردئیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی اور ممبئی میں واقع ٹوئٹر دفاتر بند کیے گئے ہیں۔رپورٹس کے مطابق ان دفاتر کے عملے کو گھر سے کام کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ عملے کو گھر سے کام کرنے کے احکامات ایلون مسک کے اخراجات کم کرنے کی مہم کا حصہ ہیں۔یاد رہے کہ ٹوئٹر گزشتہ سال بھارت میں 90 فیصد عملے کو ملازمت سے فارغ کرچکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں