ایران کی پاکستان میں پولیس دفتر پر حملے کی مذمت

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران نے کراچی میں ایک پولیس دفتر پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی اِرنا کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے پاکستانی حکومت، عوام اور متاثرین کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ کراچی میں پولیس اور ہسپتال کے حکام نے بتایا کہ جمعہ کی رات دہشت گردوں کے ایک گروپ کی پولیس کی عمارت پر فائرنگ کے نتیجے میں کم سیکم تین حملہ آور ہلاک اور 19 افراد زخمی ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں