آرمی چیف کا کراچی پولیس آفس کا دورہ، حملے کی تحقیقات کیلئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل

کراچی (انتخاب نیوز) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے گزشتہ روز تخریب کاری کا نشانہ بننے والے کراچی پولیس آفس (کے پی او) کا دورہ کیا۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کے پی او کا دورہ کیا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور کور کمانڈر کراچی بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز شارع فیصل پر واقع کراچی پولیس چیف کے دفتر پر ہونے والے حملے میں 3 مشتبہ افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ حملے میں 3 سکیورٹی اہلکار اور ایک سویلین بھی جاں بحق ہوا تھا۔ دوسری جانب کراچی پولیس چیف کے دفتر پر حملے کی تحقیقات کے لیے 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنا دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں