بلوچستان میں 3500 اسکول بند، 12 ہزار اسامیاں خالی ہیں، ثنا بلوچ

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ثناءبلوچ نے اسمبلی اجلاس میں نقطہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں 3500اسکول بند پڑے ہیں، 12ہزار اسامیاں خالی ہیں ایمرجنسی پلان کے تحت محکمہ تعلیم میں پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتیاں کی جائیں جس پر صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری نے یقین دہانی کرائی کہ صوبے میں اساتذہ کی خالی آسامیوں پر عارضی بنیادوں پر بھرتیاں کر رہے ہیں تاکہ اساتذہ کی کمی کو پورا کیا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں