جیل بھرو تحریک کیلئے بلوچستان میں سب سے پہلے نصیب اللہ مری گرفتاری دیگا، صوبائی وزیر تعلیم

کوئٹہ: صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان جب چاہیں ہم اپنا استعفیٰ پیش کرینگے ، اگر وہ جیل بھرو تحریک کا کہیں گے تو بلوچستان میں سب سے پہلے نصیب اللہ مری گرفتاری دیگا، عارضی بنیادوں پر اساتذہ کی بھرتی کر رہے ہیں تاکہ اساتذہ کی کمی کو پورا کیا جا سکے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان اسمبلی اجلاس کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سربراہ جو بھی حکم کریںگے ہم فوری طور پر پورا کریںگے چاہئے وہ استعفیٰ کے بارے میں ہو یا گرفتاری کے بارے ہماری جانب سے دیر نہیں ہوگی، عمران خان ہمارے لیڈر ہیں، ہم انکے ہر حکم پر لبیک کہیں گے،بوگس اساتذہ کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس بارے میں پہلے بھی انکوائری ہوئی ہے تاہم انکی تعداد کا مجھے علم نہیں، بلوچستان کے بند اسکولوں کو کھولنے کیلئے اساتذہ کو عارضی بنیادوں پر بھرتی کرینگے تاکہ تعلیمی سلسلے کو جاری رکھا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں