کول مائنز سیکورٹی ٹیکس فی ٹن 230 روپے وصولی کا فیصلہ تسلیم نہیں، ٹھیکیدار یونین

دکی : پیٹی ٹھیکیدار ایسوسی ایشن کے رہنماﺅں حاجی محمد ایوب ناصر، حضرت گل عرف سکو اور حبیب ناصر نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کول مائنز سیکورٹی ٹیکس فی ٹن 230 روپے پیٹی ٹھیکیداران سے وصولی کا فیصلہ تسلیم نہیں کرتے۔ پیٹی ٹھیکیداران اپنے فیصلے کرنے میں خودمختار ہیں۔ چوکیداری سمیت لوڈنگ مزدوری کا تعین کرنا پیٹی ٹھیکیداران کی صوابدید ہیں۔ کول مائنز کمیٹی میں پیٹی ٹھیکیداران کو ممبر شپ نہ دینا زیادتی ہے، جسے ہم تسلیم نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ کول مائنز کمیٹی میں شامل کسی بھی ممبر کا تعلق پیٹی ٹھیکیدار ایسوسی ایشن سے نہیں ہے۔ خودساختہ فیصلے کسی صورت قبول نہیں کرینگے۔ ہم کوئلہ کے ریٹ طے کرنے سمیت دیگر فیصلوں کا اختیار کسی اور کو نہیں دے سکتے اور نہ ہی اسطرح کے فیصلے قبول کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں