بلوچستان کی اہم شخصیات پاک ایران سرحدپر اسمگلنگ میں ملوث ہیں، عارف محمد حسنی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان اسمبلی اجلاس میں بی اے پی کے رکن اسمبلی عارف جان محمد حسنی نے دو اہم شخصیات کا نام لیکر کہا کہ پاک ایران سرحدی علاقے میں اسمگلنگ میں ملوث ہیں جس کے جواب میں صوبائی وزیر میر ضیاءلانگو نے کہا کہ اس طرح کی ذمہ دار شخصیات کا نام لینے سے قبل وہ قانونی ماہرین سے مشورہ لے لیا کریں۔ بعد ازاں بلوچستان اسمبلی کا اجلاس منگل 21فروری کی سہ پہر تین بجے تک ملتوی کردیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں