پنجگور بارڈر پر کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کیلئے گاڑیوں کی تعداد بڑھائی جائے، ٹرانسپورٹرز

پنجگور : پنجگور کے گاڑی مالکان نے بارڈر کے کاروباری سرگرمیوں کو بڑھانے پر زور دیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے گاڑیوں کی تعداد میں مزید اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر پنجگور امجد حسین سومرو کی کوششوں سے بارڈر کا کاروبار کافی بہتر ہوچکا ہے جس سے ہزاروں افراد برسر روزگار ہوچکے ہیں ۔انکا کہنا ہے کہ چیدگی بارڈر اور جیرک انٹری پوائنٹس سے جانے والی گاڑیوں کی تعداد میں مذید اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔ انکا کہنا ہے چیدگی سے 200 گاڑیاں انتہاہی کم ہیں چیدگی سے کم سے کم روزانہ 350 گاڑیوں کی انٹری یقینی بنائی جائے تاکہ زیادہ سے، زیادہ لوگوں کو روزگار کے مواقعے میسر ہوں اسی طرح جیرک پروم میں بھی گاڑیوں کی تعداد کو بڑھایا جائے آخر میں انہوں نے ڈپٹی کمشنر امجد حسین سومرو کی کارکردگی اور بارڈر کے حوالے سے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ ڈپٹی کمشنر نیک نیتی کے ساتھ بارڈر کو مذید بہتری کی طرف لیکر جارہے ہیں جسکے اچھے نتائج نکلیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں