گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج دالبندین کے طلبہ وفد کا سیندک پراجیکٹ کا مطالعاتی دورہ

کوئٹہ (آن لائن) گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج دالبندین کے طلبا کے ایک وفد نے سیندک کاپر اینڈ گولڈ پروجیکٹ کا مطالعاتی دورہ کیا اور چینی فرم ایم سی سی ریسورس ڈویلپمنٹ لمیٹڈ (ایم آر ڈی ایل)کی طرف سے کئے جانے والے معمول کے آپریشنز کا مشاہدہ کیا۔ طلبا کا ایم آر ڈی ایل کے عہدیداروں نے استقبال کیا جنہوں نے انہیں کمپنی کی تاریخ، پراجیکٹ کے اگلے 15 سال کی مستقبل، معمول کے آپریشنز، سماجی ترقی کے منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی اور بعد میں انہیں پلانٹ اور مائننگ ایریا میں لے جایا گیا۔ طلبا نے فرنٹیئر کور کے ہتھیاروں کے سٹال کا بھی دورہ کیا۔ ایم آر ڈی ایل کے صدر ژانگ ژیجن نے طلبا کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے ان سے تبادلہ خیال کیا اور چاغی کے ساتھ ساتھ بلوچستان اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں