حکومت نفرتوں کا خاتمہ کرے، کاہان میں بلدیاتی نتائج غنڈہ گردی سے روکے گئے، نواب جنگیزمری

کوئٹہ : مری قبیلے کے سربراہ نواب جنگیز خان مری نے کہاہے کہ تحصیل کاہان میں چند روزقبل بلدیاتی الیکشن میں بعض افراد نے مری قبیلے کے ساتھ جورویہ اختیار کیا وہ قابل مذمت ہے مری قوم ایک ہے ہم نے متعددبار آبادکاری اور ہراس عمل جس سے مری عوام کو فائدہ ہوکی بات کی ہے بلدیاتی الیکشن میں جس شخص نے مری قبیلے کے لوگوں کیلئے پانی تک بند کیا۔ اس سے مری قبیلہ مستقبل میں کیا توقع رکھ سکتا ہے، باہمی رضا مندی اور امن علاقے کی پہلی ضرورت ہے۔ سابق وزیر نے بیان میں کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے نتائج کو لوگوں نے غنڈہ گردی کرکے روکا جوقابل مذمت ہے۔ حکام بالا کو چاہیے کہ وہ ان اقدامات کا تدارک یقینی بنائیں ایسے لوگ علاقے میں نفرت پھیلا کر حالات خراب کرنا چاہتے ہیں، انہیںاس کی اجازت نہ دی جائے میری روزاول سے کوشش ہے کہ مری قبیلے کے لوگ ترقی یافتہ، خوشحال اور پرامن زندگی گزاریں۔ حکام بالا سے مطالبہ ہے کہ وہ مری قوم کے علاقے میں نئے تجربات کرنا چھوڑ دیں کیونکہ دونوں جانب بے گناہ لوگ مارے جاتے ہیں، میں نے قیام امن کیلئے بہت کوششیں کی ہیں اس لیے سوچ سمجھ کرتمام فیصلے کیے جائیں جو علاقے کے مفاد اورعوام کے نقصان میں نہ جائیں میرے علاقے کی ترقی کیلئے کوششیں ضائع نہ جائیں۔ نواب مری نے کہاکہ جو لوگ فیصلے کررہے ہیں انہیں علاقے اور مری قبیلے کے بارے میں کچھ علم نہیں چند لوگ ذاتی مفادات کے حصول کیلئے حکام کو غلط معلومات دے کر فوائد حاصل کرناچاہتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں