تخریب کاری کیخلاف پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، سعودی عرب

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف برادر اسلامی ملک پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔سعودی سفارت خانے کی جانب سے جمعے کو کراچی پولیس آفس پر دہشت گروں کے حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔اس حوالے سے سعودی سفارت خانے کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ جاں بحق اہلکاروں کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں