صدر مملکت کو ٹائیگر فورس کے رکن کی طرح کام نہیں کرنا چاہیے، شرجیل میمن

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ کے وزیرِ اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ صدر مملکت کو ٹائیگر فورس کے رکن کی طرح کام نہیں کرنا چاہیے۔سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ صدر عارف علوی کو عہدے اور کردار کو سمجھنا چاہیے ، صدر کو ٹائیگر فورس کے رکن کی طرح کام نہیں کرنا چاہیے۔ صدرِ پاکستان افواج کے سپریم کمانڈر بھی ہیں۔صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بدقسمتی سے صدر کا بیٹا مسلح افواج کے خلاف سوشل میڈیا مہم میں ملوث ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں