جیونی، چور بزرگ خاتون سے سونے کی بالیاں چھین کر فرار

جیونی(مانیٹرنگ ڈیسک)آج لیڈیز مارکیٹ جیونی کے قریبی گلی میں چوروں کا دن دیہاڑے ایک انتہائی غریب خاتون کے کانوں سے سونے کے بالیاں چھین کر فرار ہوگئے ہیں ـ ۔جس کی وجہ سے خاتون زخمی ہوگئی۔اہل علاقہ کے مطابق خاتون کا تعلق انتہائی غریب گھرانے سے ہے اور ان کا خاوند آنکھون کی بینائی سے محروم ہے اور وہ لوگوں سے امداد وصول کرکے اپنا گزر بسر کرتے ہیں ۔ ان کی اپنی اولاد ہے نہ کوئی اور یہ دونوں لوگوں کے امداد پر اپنا گزر بسر کررہے ہیں لیکن انہیں بھی نہیں بخشا گیا ۔ـ غیر متعلقہ افراد کی کثیر تعداد میں موجودگی سے جیونی کے سماجی زندگی پر بہت برا اثر پڑ رہا ہے ایک انہتائی غریب خاتون سے اس طرح کے واقع کا پیش آنا لمحہ فکریہ ہے ۔ انھوں نے جیونی پولیس سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہا کہ وہ فی الفور ان چوروں کو پکڑ کر غریب خاتون کو انصاف دلائیں ـ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں