کوئٹہ، دکان میں کام کے دوران ایک شخص جھلس کر زخمی، سریاب سے 4 ملزمان گرفتار
کوئٹہ: ہزار گنجی کے علاقے میں دکان میں کام کے دوران ایک شخص جھلس کر زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہزار گنجی کے علاقے میں ویلڈنگ کی دکان میں کام کے دوران اعظم نامی شخص جھلس کر زخمی ہوگیا۔ زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ دریں اثنا سریاب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مسروقہ پی وی سی پائپ برآمد کرکے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس پی سریاب ڈویژن راشد زہری کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی کی نگرانی ایس ایچ او سریاب نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان ، اصغر، اسلم، شاکر احمد، عبدالقادر کے قبضے سے پی وی سی پائپ برآمد کرکے انہیں گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
Load/Hide Comments


