خضدار کے زمینداروں کے کیسکو سے مذاکرات کامیاب، زرعی فیڈرز کی بجلی بحال کردی گئی
خضدار (این این آئی) جھلاوان زمیندار ایکشن کمیٹی اور جھلاوان ایکشن کمیٹی کے کیسکو انتظامیہ سے مذاکرات کامیاب ،زرعی فیڈرز کے بجلی بحال کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جھلاوان زمیندار ایکشن کمیٹی اور جھلاوان ایکشن کمیٹی کی پرامن جدوجہد نے بالآخر رنگ لے آئی ، ایم پی اے خضدار میر یونس عزیز زہری کی قائدانہ کوشش اور ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی کے مخلصانہ کردار کے بدولت کیسکو آپریشنل ڈائریکٹر و کیسکو انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات ہوگئے،کیسکو انتظامیہ سے باقاعدہ فیصلہ ہوا کہ زرعی فیڈرز کو چھ گھنٹے بجلی فراہم کی جائے گی اور جو فیڈرز اوور لوڈ اور برانچ وائزر ہے انہیں 12 گھنٹے بجلی فراہم کی جائے گی تاکہ پانچ والے ٹیویلز کو بھی 6 گھنٹہ بجلی میسر ہو، اور زمینداروں کو ماہانہ چھ ہزار روپے باقاعدگی سے بجلی بل ادا کرنے ہوگا کامیاب مذاکرات میں کیسکو آپریشن ڈائریکٹر ، ایکسین سیف اللہ آخوند، پی ایس ٹو ڈپٹی کمشنر مراد گزوزئی، بی این پی کے مرکزی رہنما لعل جان بلوچ اے ڈی سی خضدار سراج احمد بلوچ، ایس ڈی او حاجی نواز ،جھلاوان زمیندار ایکشن کمیٹی کے سربراہ عبدالوہاب غلامانی جھلاوان ایکشن کمیٹی کے صدر صابر حسین قلندرانی، نائب صدور بشیر احمد رئیسانی، عبدالسلام مینگل، جنرل سیکرٹری مفتی جاوید مینگل، کے علاوہ ضلع خضدار کے تمام تحصیلوں سے زمینداروں کے کثیر تعداد نے شرکت کی جس میں وہیر سے جھلاوان زمیندار ایکشن کمیٹی کے نائب صدر میر محمد رئیسانی،تحصیل وڈھ کے صدر محمد انور رئیسانی، جنرل سیکرٹری عبدالطیف رئیسانی، حاجی محمد دین ملازئی تحصیل نال کے جنرل سیکرٹری شریف شہزاد سنجرانی،فنانس سیکرٹری اللہ بخش لانگو،ابراہیم رخشانی، حاصل خان بزنجو ، حاجی انور قمبرانی ،عطاءاللہ زہری سے زمیندار رہنما میر غلام قادر زہری ،ماسٹر محمد رمضان زہری ،سعید احمد زہری، تاج محمد زہری، وڈیرہ محمد یونس زہری عبدالعزیز زہری نعمت اللہ زہری باغبانہ سے رہنما محمد حسن نتھوانی، فیصل خدرانی عبدالوہاب خدرانی محمد اعظم ، محمد حنیف ، زیدی سے جھلاوان زمیندار ایکشن کمیٹی کے آرگنائزر میر نورالدین پندرانی قادر بخش پندرانی اور شاہ مراد پندرانی و ،دیگر زمیندار کثیر تعداد میں شرکت کی کامیاب مذاکرات کے بعد جھلاوان ایکشن کمیٹی کے جنرل سیکرٹری مفتی جاوید مینگل نے دعائے خیر کی گئی۔ واضع رہے کہ بجلی کے مسئلے پر ایم پی اے خضدار میر یونس عزیز زہری زمینداروں کا بھرہور ساتھ دیا تھا اور اسمبلی میں بھی بجلی کے مسئلے ہر سخت احتجاج کیا تھا، دوسری جانب ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی، نے زمینداروں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جس پر جھلاوان ایکشن کمیٹی اور جھلاوان زمیندار ایکشن کمیٹی نے میر یونس عزیز زہری اور ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔


