بین المذاہب ہم آہنگی، عرب امارات میں پہلی یہودی عبادت گاہ قائم
ابوظبی(این این آئی )متحدہ عرب امارات نے بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے بین المذاہب مرکز ابراہیمی فیملی ہاﺅس قائم کیا ہے جس میں بیک وقت مسجد، چرچ اور ملک کا پہلا سیناگوگ ایک ہی جگہ واقع ہوں گے۔عرب ٹی وی کے مطابق تیل کی دولت سے مالا مال خلیجی ملک نے 2020ءمیں اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے تھے اور یہاں ایک مختصر مگر فعال یہودی آبادی موجود ہے۔ جو عام طور پر نجی جگہ پر عبادت کرتی ہے۔ابراہیمی فیملی ہاﺅس، جس کا دارالحکومت ابوظہبی میں افتتاح کیا گیا، اپنی نوعیت کا پہلا مقام ہے جہاں ایک ہی جگہ پر تین مذاہب کے لوگ عبادت کر سکتے ہیں۔مرکز کے صدر محمد خلیفہ المبارک نے کہا کہ یہ مرکز بقائے باہمی کا ایک نمونہ ہے جو بین المداہب مکالمے کے لیے بہترین پلیٹ فارم ہو گا۔مرکز میں مذہبی خدمات، تقریبات کے علاوہ عقیدے سے متعلق دیگر سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔


