کے پی او حملہ، کراچی کی افغان بستی سے 3 مشکوک افرادگرفتار

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی پولیس آفس پر حملے کے سہولت کاروں کی تلاش میں سی ٹی ڈی نے افغان بستی کے قریب کارروائی کرکے3 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔ سی ٹی ڈی ذرائع نے بتایا کہ افغان بستی میں کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی اور اس دوران ایک مخصوص مکان پر چھاپہ مارا گیا جہاں سے حراست میں لئے گئے افراد سے کچھ موبائل سمز برآمد کی گئی ہیں۔ جیو فینسنگ میں 100میں سے 12 بند نمبروں کو سموں سے میچ کیا جارہا ہے جبکہ جیو فینسنگ میں حملے کے وقت 100 سے زائد نمبروں کو مشکوک قرار دیا گیا اور 10 سے نمبر حملے کے بعد سے بند ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں